حیدرآباد۔11 ستمبر (اعتماد نیوز) ممبئی میں 2006 میں پیش آئے سبربس ریل
دھماکوں جس میں 189 افراد ہلاک ہوگئے اور 700 افراد زخمی ہوگئے اس کے 12
ملزمین کے خلاف آج ممبئی کی ایک عدالت نے مجرم قرار دینے ہوئے سزا سنانے
کا
فیصلہ کیا ۔ انکے سزا کا اعلان پیر کو ہوگا۔ جبکہ اس کیس کے ایک اور
ملزم وحید شیخ کو عدالت نے معصوم قرار دیا۔ 2006 11جولائی کو سات سلسلہ وار
بم دھماکے اس ٹرین میں ہوئے جس کے سبب 189 افراد ہلاک ہوگئے۔ اور 700 سے
زائد افراد زحمی ہوگئے۔